مقالہ نگار: سندھو،اقصیٰ نسیم/کمال،محمد اشرف مجلہ نقوش لاہورکا ترقی پسند دور

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
28 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 4 times.

قیام پاکستان کے بعد یہاں سے جاری ہونے والے رسائل میں ‘‘نقوش’’ کی اہمیت اور مقبولیت ہر دور میں دوسروں سے زیادہ رہی ہے۔ اس رسالے کے مدیر محمد طفیل نے اپنی عملی زندگی کا آغاز تو ایک کاتب کی حیثیت سے کیا تھا لیکن۱۹۴۲ء میں احمد ندیم قاسمی کے ساتھ تعارف کے بعد دونوں میں گہرا تعلق ادارۂ فروغ اردوکے نام سے قائم ہونے والے اشاعتی ادارے میں شراکت پر منتج ہوا۔اس ادارے سے ‘‘نقوش’’ کا اجراہوا جس کا ابتدائی دور ترقی پسند فکر کی ترویج کے حوالے سے بہت اہم رہا۔ احمد ندیم قاسمی،ہاجرہ مسرور، کرشن چندر،احتشام حسین، فراق، علی سردار جعفری اور خدیجہ مستور کی تحریروں نے ‘نقوش’ کا ترقی پسندانہ چہرہ ابھارا۔ اس مضمون میں مجلہ نقوش کے ترقی پسند دور کا احاطہ کیا گیا ہے۔