مقالہ نگار: کاظمی، سید قمر عباس لندن کی ایک رات، گریزاور اداس نسلیں کے نعیم کرداروں کے نوآبادیاتی تہذیبی میلانات

معیار : مجلہ
NA : جلد
16 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی، اسلام آباد : ناشر
عزیز ابن الحسن : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 4 times.

ناول نگاروں کی وہ نسل جو بیسویں صدی کی ابتدا میں شعور کی عمر کو پہنچی اور بیسویں صدی کی دوسری یا تیسری دہائی میں ان کی تخلیقی زندگی کا آغاز ہوا۔ ان سب پر کسی نہ کسی سطح پر نوآبادیاتی تمدن کے گہرے اثرات مرتب تھے۔ اس مقالے میں سجاد ظہیر کے ناول لندن کی ایک رات عزیز احمد کے ناول گریزاور عبداللہ حسین کے ناول اداس نسلیںمیں مشترک کردار نعیم کا نو آبادیاتی مطالعہ کیا گیا ہے۔ یہ کردار نوآبادیاتی عہد میں ترتیب پانے والے انگریزی سامراجی معاشرے میں زندگی بسر کرنے والوں کی زندگی کے عکاس ہیں۔