مقالہ نگار: پروین، بشریٰ قیامِ پاکستان کے بعد نئے تہذیبی، سماجی منظر نامے کے تحت لکھے گئے ناول

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
19 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
شبیر احمد قادری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 4 times.

پاکستانی تہذیب ایک اسلامی تہذیب ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ پاکستانی تہذیب پر مغربی اور ہندوستانی تہذیبوں کے کتنے ہی اثرات رونما کیوں نہ ہو جائیں اس  نے کسی نہ کسی حالت میں اپنا وجود برقرار رکھا ہے اور رکھے گی۔عصری تبدیلیوں کے باوجود آج بھی پاکستانی تہذیب پر موہنجوداڑو، تاتاریوں، عربوں اور ہندوؤں کے تہذیبی اور سماجی اثرات موجود ہیں اور اب مغربی اثرات نے ان تہذیبی اور سماجی روایات کو اپنے نرغے میں لے رکھا ہے۔ اس کے باوجود پاکستانی ادیب تہذیبی اور سماجی اقدار کی حفاظت کرنے میں مصروف ہیں۔ زیرِنظر مضمون میں ان ناولوں کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے جن میں قیامِ پاکستان کے بعد کے تہذیبی اور سماجی موضوعات کو سمویا گیا ہے۔