مقالہ نگار: علی، سلمان/ خان، محمد اسرار فراز اور سانحۂ تقسیم بنگال

خیابان : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 11 times.

احمد فراز کا شمار اردو زبان کے معروف شعرا میں ہوتا ہے۔ انھوں نے اپنی شاعری میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا ہے لیکن محبت اور مزاحمت ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔ اگر ایک طرف انھوں نے محبت کے گیت گائے ہیں تو دوسری طرف اُن کے یہاں مزاحمت کے مختلف رنگ بھی دیکھنے کو ملتے ہیں، جن میں سب سے نمایاں پہلو تقسیم بنگال کے خلاف مزاحمت ہے۔ ان کے کلام میں اس سانحے کے گہرے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ یقیناً اس سانحے نے انھیں گہرے دکھ سے دوچار کیا تھا۔ اسی لیے مرتے دم تک انھوں نے بھرپور منظر کشی کے ساتھ اس دور کی عکاسی کی ہے۔ زیرِنظر مضمون میں مقالہ نگاروں نے فراز کی شاعری کے اسی پہلو پر بحث کی ہے۔