مقالہ نگار: بھٹی، مزمل فتح محمد ملک بطور اقبال شناس

الماس : مجلہ
14 : جلد
NA : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 5 times.

پروفیسر فتح محمد ملک اردو کے مایہ ناز نقاد اور اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے معروف اسکالر ہیں۔ آپ کو اقبالیات اور سماجی نقطۂ نظر کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ماناجاتاہے۔ آپ علامہ اقبال چیئر ہائیڈل برگ یونی ورسٹی (جرمنی) میں دس سال تک ۸۸۔۱۹۸۴ ءاور ۹۷۔۱۹۹۲ءتک  اردو ثقافت اسلام و اقبالیات اور تصوف کے بارے میں لیکچردیتے رہے ہیں۔ اقبالیات پر آپ کی اب تک باقاعدہ دو کتابیں منظرِ عام پر آچکی ہیں جبکہ اقبالیات کے موضوع پرمختلف ادبی رسائل و جرائد اور اخبارات میں آپ کے بہت سے مضامین ومقالات شائع ہوئے ہیں۔ اس مقالے میں فتح محمد ملک کے اقبالیات کے موضوع پر تحقیقی و تنقیدی کام کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔