مقالہ نگار: نقوی، صدف/بلوچ، اصغر علی صفدر سلیم کی غزل

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
18 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
اصغر علی بلوچ : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 3 times.

اردو غزل گوئی میں شاعر کا مقام و مرتبہ متعین کرنے کے لیے اسے غزل کے پیمانوں پر پرکھنا ضروری ہے۔ اس حوالے سے صفدر سلیم سیال کی غزل تمام تر معیارات پر پوری اترتی ہے۔ انھوں نے ہر دستیاب اور معلوم بات کو منظم نہیں کیا بل کہ جو کچھ بھی لکھا وہ حرفِ تازہ ہے۔ ان کی شاعری میں زندگی کے نِت نئے، اہم اور پیچیدہ میلانات اور مطالبات سے متعلق بلیغ اشارے ملتے ہیں۔ وہ اپنے سماج کا گہرا شعور اور فنی بصیرت رکھتے ہیں اس لیے ان کی شاعری ان کے گرد پھیلے ہوئے ماحول کی ترجمانی کے ساتھ ساتھ مستقبل کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے۔ زیرِ نظر مضمون میں مقالہ نگار نے صفدر سلیم سیال کی غزل گوئی کا ناقدانہ جائزہ پیش کیا ہے۔