مقالہ نگار: احمد، سعید/ انور، فوزیہ شوکت صدیقی کے افسانوں میں منفی کردار

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
19 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
شبیر احمد قادری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 8 times.

قیام پاکستان کے بعد جن ترقی پسند ادیبوں نے شہرت حاصل کی ان میں شوکت صدیقی کا نام بہت نمایاں ہے۔ انھوں نے نئی مملکت کے شہری مسائل پر سب سے پہلے قلم اُٹھایا اور زندگی کو ادب کی فنی اور فکری اقدار سے جوڑنے کی سعی کی۔ انھوں نے اپنے افسانوں میں شہری اور دیہاتی زندگی کے مسائل کا تجزیہ کرتے ہوئے سیاسی گھٹن اور جاگیردارانہ نظام پر قلم اُٹھایا اور استحصال اور تعصب جیسی برائیوں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کرداروں کی مدد سے طبقاتی تضادات کو بھی واضح کیا۔ اس مضمون میں شوکت صدیقی کے انھی کرداروں کا جائزہ لیا گیا ہے جو زندگی کے منفی پہلوؤں کے نمائندہ ہیں۔