مقالہ نگار: شاکر،امجد علی شمس الرحمٰن فاروقی کے ناول افسانے کی تنقید کے اصول

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
90 : جلد
3 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
اورینٹل کالج، جامعہ پنجاب، لاہور : ناشر
محمد جاوید : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 5 times.

شمس الرحمٰن فاروقی اردو ادب بالخصوص معاصر اردو فکشن کی تنقید کا ایک معروف نام ہے۔ انھیں بطور تنقید نگار، محقق اور ادیب ایک مسلمہ حیثیت حاصل ہےمگر اُن کی شہرت کا بڑاحوالہ تنقید نگاری ہے۔ اُن کا ادب کی تجدیدی تحریک سے قریبی تعلق ہے۔انھیں اردو ادب کی صنف داستان کا سنجیدہ قاری مانا جاتا ہے۔ انھوں نے اردو قصہ نویسی کو مختلف پہلوؤں سے پرکھا ہے۔یہ مقالہ ان کے فکشن پرتنقید کے اصولوں کو زیر بحث لاتا ہے جن کا اظہار انھوں نے اپنے مختلف مقالوں میں کیا ہے۔