مقالہ نگار: انجم، شفیق خیالستان کا دیباچہ اور ایک سلسلۂ محبت کی دریافت

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
19 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 4 times.

سجاد حیدر یلدرم اردو ادب کے معروف افسانہ نگار ہیں۔ ان کا افسانوی مجموعہ خیالستانبیسویں صدی کے آغاز میں شائع ہوا جس کا پیش لفظ معروف ڈرامانویس امتیاز علی تاج نے تحریر کیا ہے۔ تاج صاحب کا بنیادی میدان افسانہ نہیں اور نقد افسانہ بھی ان کا حوالہ نہیں تو پھر ایسی کیا وجہ تھی کہ انھوں نے یلدرم کے کہنے پر ان کے افسانوں کا دیباچہ لکھنے کی ذمہ داری قبول کی؟ کیا یہ تحریر اعلیٰ ادب کی تحسین کے خالصتاً ادبی فریضے کے طور پر لکھی گئی یا کوئی اور تعلق خاطر باعث تحریر بنا؟ یہی وہ سوالات ہیں جن کے جوابات کا حصول زیرِ نظر مقالے کی تحریر کا باعث بنا ہے۔ باالفاظ دیگر اس مضمون میں یلدرم اور تاج کے باہمی تعلق کوخیالستانکے پیش لفظ کے تناظر میں زیرِ بحث لایا گیا ہے۔