مقالہ نگار: شوکت، عظمیٰ جاگیردارانہ معاشرے میں عورت کا استحصال (پی ٹی وی ڈراما کے تناظر میں)

تحقیقی زاویے : مجلہ
NA : جلد
8 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، الخیر یونی ورسٹی، بھمبر : ناشر
رشید امجد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 6 times.

جاگیردارانہ نظام شروع سے ہی اردو ناولوں، افسانوں اور ڈراموں کا حصہ بنتا رہا ہے اور جبر و استحصال کو ادب میں پیش کیا جاتا رہا ہے۔ جاگیردارانہ سماج کی پیش کش کے حوالے سے امجد اسلام امجد، اصغر ندیم سید، نور الہدیٰ شاہ، شوکت صدیقی، بشریٰ رحمٰن، وصی شاہ، محسن گیلانی اور کئی دیگر ڈراما نگاروں نے معاشرتی خرابیوں اور عورت کے استحصال کی عکاسی کی ہے۔