مقالہ نگار: ہاشمی، طارق ترقی پسند شعرا کا زاویۂ فکر اور انسان

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
28 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 4 times.

ترقی پسندادبی تحریک اردو ادب کی تاریخ کا ایک نہایت اہم باب ہے۔ اس تحریک سے وابستہ تخلیق کارو ں کے ہاں معاشرتی زندگی کے مختلف پہلو نمایاں رہے۔ ترقی پسند شعرا نے خوشحالی کی اس تحریک کو نظم کیا جو کارل مارکس کی معاشی جدلیات کے نظریے میں انسانیت کو دلائی گئی تھی۔ ترقی پسند تحریک کے نمائندہ شعرا کی جو معاشرے میں امن اور عدل کے خواب دیکھ رہے تھے، نمائندہ آوازیں جوش، فیض، ظہیر کاشمیری اور احمد ندیم قاسمی ہیں۔ اس تحقیقی مقالے میں ان ترقی پسند شعرا کے ہاں تصورِ انسان کو موضوع بنایا گیا ہے۔