مقالہ نگار: عباد، صفیہ تدریسی عمل کے لیے مطالعہ کی ضرورت اور اہمیت

تحقیقی زاویے : مجلہ
NA : جلد
8 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، الخیر یونی ورسٹی، بھمبر : ناشر
رشید امجد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 4 times.

علم کا اطلاق تدریس پر ضروری ہے کیوں کہ اس کے بغیر تدریس مؤثر نہیں ہوگی۔ تدریس کے لیے گہرا مطالعہ، وسیع تر علمی مقاصد کو سامنے رکھنا،  معاملات کا شعور اور حقائق تک پہنچنا ہی اصل کام ہے۔ اگر علم نامکمل ہے تو استاد حقائق کو کلی طور پر پیش نہیں کر سکے گا۔ معلم کا مطالعہ سیکھنے والوں کو متاثر کرتا ہے۔ ان کی ذہنی اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔ استاد کی وسعتِ مطالعہ کی بدولت تدریسی عمل اپنی افادیت اور جدت سے بھی ہمکنار ہو سکتا ہے۔