مقالہ نگار: جاوید،طارق /بھٹی، مزمل اُردو رسم الخط میں تبدیلی اور اصلاح کی تجاویز کا عہد بہ عہد جائزہ

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
27 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 4 times.

ُردو رسم الخط میں آغاز سے موجودہ زمانے تک بہت سی تبدیلیاں رُونما ہوئی ہیں۔ ہر عہد میں اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ماہرینِ لسانیات،کاتبوں، دانش وروں، تخلیق کاروں اور محققین نے اپنا سا حصہ ڈالا اور پھر ٹائپ کی آمد نے اس میں تبدیلی اور اصلاح کی گنجائش کو سب سے زیادہ محسوس کرایا۔ کچھ لمحات ایسے بھی آئے جب اُردو کے لیے لاطینی یا دیوناگری خط تجویز ہوا لیکن چونکہ اس زبان کی تہذیبی میراث اس کے رسم الخط سے ہی قائم رہ سکتی ہے سو ایسی کسی تجویز کو قبول نہ کیا گیا۔ اس مضمون میں اُردو رسم الخط میں عہد بہ عہد ہونے والی اصلاحات اور مختلف تبدیلیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔