اس مقالے میں انیسویں صدی کے ایک نادرغیر مطبوعہ قلمی نسخے کے منتخب متن کو جدید املا میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ قلمی نسخہ عبدالغفور نساخ کے تحریر کردہ شعراے لکھنؤ کے تذکرے پر مشتمل ہے۔ شعرا کا تذکرہ اساتذہ اور ان کے شاگردوں کے اعتبار سے کیا گیا ہے۔ تذکرہ کل بارہ ابواب پر مشتمل ہے۔ ہر باب میں کسی ایک استاد شاعر اور اس کے شاگردوں کا تذکرہ شامل کیا گیا ہے۔ اس مقالے میں اس تذکرے کے پہلے باب کا متن پیش کیا گیا ہے۔