مقالہ نگار: بخاری، بادشاہ منیر اردو کی اولین گرامر کے خالق جان جوشوا کیٹلر کی لسانی خدمات

خیابان : مجلہ
NA : جلد
32 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 4 times.

ہندوستانی کی سب سے قدیم گرامرر ڈچ زبان میں لکھی گئی جس کے مصنف جان جوشوا کیٹلر تھے۔ یہ گرامر ۱۶۹۸ء میں لکھی گئی تھی لیکن ۱۹۳۵ء تک شائع نہ ہو سکی اور اس کے متعلق یہ خیال کیا جانے لگا کہ یہ مرورِ زمانہ کی نذر ہو چکی ہے۔ گرامر کی یہ کتاب دیکھ کر کیٹلر کے اردو زبان پر عبور کا اندازہ ہوتاہے۔ اور فنِ گرامر نویسی میں بھی ان کی مہارت کا احساس ہوتاہے۔ اس گرامر کو لسانی اور تحقیقی ترتیب سے لکھا گیاہے۔ ہندوستانی کی اس پہلے گرامر پر یہ تحقیقی مقالہ تحقیق کے کئی ایک نئے در واکرتاہے۔ اور لسانیا ت کے حوالے سے نت نئے مباحث سامنے لاتاہے۔ مقالے کی اہمیت اس حوالے سے بھی ہے کہ اس میں مصنف اور کتاب سے متعلق تحقیق کی گئی ہے۔مصنف کے متعلق کئی ایک تاریخی مغالطے دُور کیے گئے ہیں، کتاب کے تین مختلف مخطوطات کا ذکر کیا گیاہے اور ان نسخوں میں اختلاف کو بھی سامنے لایا گیاہے۔