مقالہ نگار: احمد، محمد سرفراز اردو میں خطوط نگاری کی روایت اور محمد طفیل کی خطوط نگاری

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
25 : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 8 times.

خطوط نگاری ذاتی سطح پر ابلاغ کی نہایت لطیف صورت ہے-خط ویسے تو ذاتی ضرورت کے لیے لکھے جاتے ہیں لیکن ادبی و علمی شخصیات کو لکھے گئے خطوط کی خاص اہمیت ہے- اردو میں مکتوب نگاری کی شان دار روایت موجود ہے- اس سلسلے میں محمد طفیل مدیر‘‘نقوش’’ کے خطوط کو اہم مقام حاصل ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ ان کے خطوط نے کئی ادیبوں سے شاہ کار خطوط لکھوائے تو بے جا نہ ہوگا- بیسویں صدی کے نصف آخر میں شاید ہی کوئی ایسا ادیب ہو جس سے محمد طفیل کا قلمی رابطہ نہ ہو- “نقوش” کی ادارت کے دوران ان کو لاکھوں خطوط لکھنے پڑے اور اتنی ہی تعداد میں ان کو خط لکھے گئے- اس مقالے میں محمد طفیل کے چند منتخب غیر مطبوعہ خط شائع کیے جا رہے ہیں-