مقالہ نگار: سرفراز، رابعہ اردو سفر ناموں میں ہندوستان کے تہذیبی و ثقافتی عناصر: ایک مطالعہ

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
14 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
شبیر احمد قادری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 2 times.

ہندوستان  کی  اپنے  جغرافیے  اور  ثقافت  کے اعتبار  سے  خاصی اہمیت  ہے۔ دریاؤں،پہاڑوں، صحراؤں اور زرخیز زمینوں کی اس دھرتی کا وسیع تاریخی پس منظر ہے جس نے ہر دور کے لوگوں کو اپنی طرف ملتفت کیا ہے۔برصغیر کے لکھاریوں نے خوبصورت، رنگین اورپر جمال لفظی تصویریں اپنے سفر ناموں میں پیش کی ہیں۔ہندوستان سے متعلقہ سفر نامے معلومات، تفریح اور لطف کشید کرنے کا وسیع ذریعہ ہیں۔ ان کے مطالعے سے ہم طرزِ زندگی، رویوں، کھانے پینے کے انداز،تاریخی ورثے اور متعدد دیگر ہندوستانی اشیا اور ہندوستانی لوگوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مضمون میں ایسے سفر ناموں کا مطالعہ کیا گیا ہے جن میں ہندوستانی تہذیب و ثقافت کی جھلکیاں موجود ہیں۔