مقالہ نگار: بخاری، بادشاہ منیر اردو آٹھویں جماعت کے لیے۔ ایک جائزہ (خیبرپختونخوا میں رائج نصاب کے حوالے سے)

الماس : مجلہ
15 : جلد
NA : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 4 times.

تعلیمی نصاب کا بنیادی مقصد ایسے انسانوں کی تعمیر ہے جو نہ صرف اپنا بوجھ اٹھانے کے قابل ہوں بلکہ وہ خود داری و عزتِ نفس کے حامل ہوں ،معاشرے کے مفید شہری ہوں اور ملک وملت کے ساتھ ساتھ دوسرے انسانوں کے لیے بھلائی کے جذبات بھی سینے میں رکھتے ہوں۔کوئی بھی نصاب کتب کے ذریعے اپنا کردار ادا کرتا ہے لہٰذاکسی بھی قوم کی ترقی میں نصابی کتب کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ پیش نظر مقالے میں خیبر پختونخوامیں آٹھویں جماعت کے لیے اردو کے نصاب کا ایک جائزہ لیا گیا ہے اور اس تجزیے کی بنیاد پر نصاب تشکیل دینے والے اداروں کے لیے،نصاب سے متعلقہ مسائل کے بارے میں، مناسب حل بھی تجویز کیے گئے ہیں۔