مقالہ نگار: بخاری، بادشاہ منیر اختر اورینوی کے لسانی نظریہ کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

خیابان : مجلہ
NA : جلد
28 : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 1 times.

اردو زبان کی پیدائش سے متعلق غیر آریائی نظریات کا جو سلسلہ چلا ہے ان میں اختر اورینوی کے لسانی نظریے کو بھی بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ جنھوں نے بہار میں اردو زبان و ادب کے ارتقا پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ یہ لسانی نظریہ بھی پیش کیاہے کہ اردو آریائی زبان نہیں بلکہ دراوڑی خاندان کی زبان ہے۔ ان کے خیال میں ہندوتہذیب خالص آریائی تہذیب نہیں اور ہندو قوم بھی خالص آریائی قوم نہیں بلکہ کول، اسٹرک، دراوڑ، تبتی اور چینی آریائی قوم ہے اور اردو ہندولمانی تہذیب کی پیداوار ہے۔ زیرِ نظر تحقیقی مقالے میں اردو زبان کی پیدائش کے حوالے سے اس لسانی دعوے کی مدلل انداز سے تردید کی گئی ہے۔